کراچی: کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم اور مؤثر کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، گزشتہ ہفتے پولیس اور ملزمان کے درمیان 20 مقابلے ہوئے، جن میں 03 خطرناک ڈاکو ہلاک، جبکہ 19 زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 33 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی مجموعی کارکردگی کے تحت 872 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔
منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پولیس نے 79 کلو 668 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 112 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، جو مختلف وارداتوں میں استعمال ہوتا رہا۔
پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 38 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 01 بڑی گاڑی بھی برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط اور مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشنز جاری رہیں گے۔
