ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر شہر بھر میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں، درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات کی روشنی میں پولیس نے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن: دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹس اور ہتھیار برآمد

پولیس ترجمان کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں مختلف مقامات پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 20 مقابلے ہوئے، جن میں 03 ڈاکو ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 26 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 08 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

مزید بتایا گیا کہ کراچی پولیس نے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 872 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان میں متعدد وہ شامل ہیں جو اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے مختلف علاقوں سے 79 کلوگرام سے زائد چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 112 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا، جو مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

اس کے علاوہ، پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 38 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور ایک بڑی گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق، شہر میں جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بہتری اور شہریوں کے تحفظ کیلئے آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر شہر بھر میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں، درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!