تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی 35 ہلاک امن مذاکرات آج ملائیشیا میں

سی این این کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات آج، منگل 29 جولائی کو ملائیشیا میں ہوں گے۔ یہ مذاکرات ملائیشیا کی ثالثی میں ہو رہے ہیں، جس کے لیے دونوں ملکوں کے علاقائی کمانڈرز کی میٹنگ طے کی گئی ہے۔
غزہ میں بھوک کا قہر شیر خوار محمد ابراہیم عدس غذائی قلت سے جاں بحق 40 ہزار بچوں کی جان کو خطرہ

اس سے قبل ملائیشیا کے شہر پُتراجایا میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہُن مانیت اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم پھومتھم وچیایاچائی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں فریقین نے سرحدی جھڑپوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی۔

تھائی اور کمبوڈیائی حکام کے مطابق حالیہ لڑائیوں میں اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ سرحدی تنازعہ کئی دہائیوں پرانا ہے، لیکن حالیہ دنوں میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

مذاکرات سے چند گھنٹے قبل بھی سرحدی علاقوں میں جھڑپیں جاری رہیں۔ کمبوڈیا نے الزام لگایا کہ تھائی فورسز نے کم از کم دو مختلف مقامات پر حملے کیے، جبکہ تھائی فوج کے مطابق پیر کی صبح تین مختلف صوبوں میں جھڑپیں ہو رہی تھیں۔

دریں اثناء، امریکہ اور چین نے ان مذاکرات میں مبصرین کی حیثیت سے معاونت کی پیشکش کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار پیر کے روز مذاکراتی عمل میں موجود تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جنگ بندی مذاکرات پر متفق ہو گئے ہیں، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس تھے کیونکہ ہفتے کے اختتام تک فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

صدر ٹرمپ نے تھائی اور کمبوڈیائی قیادت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر مہلک سرحدی کشیدگی ختم نہ کی گئی تو امریکہ ان دونوں ممالک کے ساتھ کسی قسم کا تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی 35 ہلاک امن مذاکرات آج ملائیشیا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!