کیماڑی میں گٹکا ماوا فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ تین ملزمان گرفتار مالک فرار ہزاروں پڑیاں برآمد

ضلع کیماڑی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سائیٹ اے کی حدود میں قائم مستان چالی کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں گٹکا/ماوا تیار کرنے والی غیرقانونی فیکٹری کا انکشاف ہوا۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فیکٹری کا مرکزی مالک موقع سے فرار ہو گیا۔

اگر حکومتی رویہ یہی رہا تو علیحدہ نظام پر مجبور ہوں گے فاروق ستار کا کورنگی میں دھواں دار خطاب

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، گرفتار ملزمان میں فضل ایاز ولد بختیار، سعید اللہ ولد نادر سید اور امجد ولد نادر خان شامل ہیں۔ پولیس کی کارروائی ایس ڈی پی او سائیٹ زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے اور ان کے عملے نے انجام دی۔

پولیس کے مطابق فیکٹری سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا/ماوا تیار شدہ اور خام حالت میں برآمد کیا گیا۔ ضبط شدہ اشیاء کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

5,500 تیار شدہ گٹکا/ماوا کی پڑیاں

25 پیکٹ تمباکو پتی

140 پیکٹ زعفرانی پاؤڈر

4 بورے خالی ریپر

3 پیکٹ ربڑ

7 بورے سفید پاؤڈر

1 بوری چھالیہ بھورادہ

4 ڈرم گیلی چھالیہ

4 ڈرم تیار ماوا

10 عدد خالی گیلن

دیگر اشیاء جو گٹکا/ماوا کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہیں

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 413/25 بجرم دفعہ 4/5/8 (انسداد گٹکا/ماوا ایکٹ) درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم شیر محمد ولد گل محمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے واضح کیا ہے کہ مضر صحت اشیاء کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی میں گٹکا ماوا فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ تین ملزمان گرفتار مالک فرار ہزاروں پڑیاں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!