104 چوری شدہ گاڑیاں بازیاب، اصل مالکان کے حوالے — AVLC کی ملک گیر کارروائیوں کی کامیابی

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کی بڑی کامیابی، ملک کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی 104 گاڑیاں بازیاب کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

Karachi Street Crime Exposed | Child Gangs at Traffic Signals

گاڑیوں کی حوالگی کی پروقار تقریب ہفتہ کے روز شریف آباد AVLC ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جس میں شہریوں کو ان کی قیمتی گاڑیاں واپس دی گئیں۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی نے مالکان کو گاڑیاں سپرد کرتے ہوئے AVLC ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ترجمان AVLC کے مطابق واپس کی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا ریوو، ٹویوٹا کرولا GLI، سوزوکی مہران، سوزوکی کلٹس، ہونڈا سٹی سمیت متعدد قیمتی ماڈلز شامل ہیں، جو کامیاب انویسٹی گیشنز اور جدید ٹیکنیکل طریقہ کار کے ذریعے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے برآمد کی گئیں۔

متاثرہ شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ایک شہری نے کہا کہ "مجھے اپنی گاڑی واپس ملنے کی امید نہیں تھی، مگر AVLC کی کوششوں نے یہ ممکن بنایا۔”

ترجمان کے مطابق بازیاب شدہ گاڑیوں میں کئی ایسے یونٹس شامل تھے جو جعلی نمبر پلیٹس، ٹیمپرڈ چیسس اور بوگس کاغذات پر چلائے جا رہے تھے۔ گاڑیوں کی تلاش میں جدید سسٹمز، بین الصوبائی رابطوں، اور ٹریس بیسڈ انویسٹی گیشن کا استعمال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد مقدمات میں ملزمان کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کیسز پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “104 چوری شدہ گاڑیاں بازیاب، اصل مالکان کے حوالے — AVLC کی ملک گیر کارروائیوں کی کامیابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!