کراچی کے علاقے تھانہ بن قاسم کی حدود میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور سندھ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم علیحدگی پسند جماعت سے تعلق رکھنے والے دو اہم شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔
Karachi Street Crime Exposed | Child Gangs at Traffic Signals
ترجمان رینجرز کے مطابق یہ آپریشن شرپسند عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، تاہم کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے دو کارندے زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ایک موبائل فون بھی ان کے قبضے سے برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان 27 اپریل اور 22 جون 2025 کو احتجاج کے دوران کاٹھور لنک روڈ پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کی گاڑی کو آگ لگانے میں ملوث ہیں۔ ان کے چھ دیگر ساتھی پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار شرپسندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں اور عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔
