قائدآباد میں ٹارگٹڈ کومبنگ آپریشن، منشیات فروش، مفرور اور اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس نے منشیات فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز اور مفرور ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران سات خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ، 48 سالہ خاتون انتقال کر گئیں

ایس ایس پی ملیر کی زیرِ نگرانی جاری خصوصی مہم کے تحت تھانہ قائدآباد کی حدود میں مختلف مقامات پر گھر گھر تلاشی لی گئی، جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے مؤثر نگرانی یقینی بنائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ناصر، شوکت، دانش، آزاد خان اور محمد خان شامل ہیں، جن کے قبضے سے 3 کلو 980 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور منشیات کی فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم ناصر دو ماہ قبل ملیر جیل سے فرار ہوکر دوبارہ منشیات فروشی میں ملوث تھا، جسے آپریشن کے دوران دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ گرفتار ملزمان حسن اور محمد نعیم کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول، گولیاں اور CD 70 موٹرسائیکل (جو تھانہ پیرآباد سے چھینی گئی تھی) برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی ملیر نے واضح کیا ہے کہ ضلع ملیر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 26 at 3.20.27 PM

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!