ملک میں مہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار

گزشتہ نو ہفتوں سے مہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

 وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ہفتے چکن، پیاز اور ٹماٹر سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہفتہ وار مہنگائی 1.36 فیصد اضافے سے 44.16 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ 

  وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ نو ہفتوں سے ملک میںمہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے گزشتہ ہفتے مہنگائی 1.36 فیصد اضافے سے 44.16 فیصد تک پہنچ گئی اس دوران 21 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 8 کی قیمتوں میں کمی آئی مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر، پیاز، چکن، انڈے، گڑ، دال چنا، ماش، چاول شامل ہیں۔

 بجلی، ایل پی جی، ماچس، انرجی سیور کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا البتہ آلو، گھی، چینی، کوکنگ آئل،لہسن، دال مونگ معمولی سستی ہوئی۔ اس دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 156 فیصد، سرخ مرچ 82 فیصد مہنگی ہوئی ایک سال میں لہسن 60 فیصد، چینی 57 فیصد، آٹا 55 فیصد مہنگا ہواہےچاول 52 فیصد تک، سگریٹ 93 فیصد مہنگے ہوئے۔

 

 

 گزشتہ سال کی نسبت گیس چارجز 1108 فیصد تک بڑھ  گئے۔ ایک سال میں پیاز 6.68 فیصد، گھی 1.67 فیصد سستا ہواگزشتہ نو ہفتوں سے مہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!