کاغذات مسترد کرنے کیخلاف مونس کی درخواست مسترد، قیصرہ الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الٰہی کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنادیا جس میں عدالت نےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکے خلاف مونس الٰہی کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے آر او اور  اپیلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنےکا فیصلہ برقراررکھا تاہم عدالت نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کو دونوں حلقوں این اے 64 اور پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

 

 

واضح رہےکہ مونس الہٰی نے این اے 64، 69 اور پی پی 32، 34 سےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکو چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!