کراچی میں کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے مزید کیسز رپورٹ

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

محکمہ صحت کا عملہ جے این ون ویریئنٹ سے متعلق الرٹ ہے،ترجمان

کراچی میں کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے 5 کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مقامی سطح پر جے این ون کے 5 جبکہ 2 کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔ پانچوں کیسز کے نتائج نجی اسپتال کی لیبارٹری نےجاری کئے۔

ماہرین کے مطابق کوویڈ19 کا نیاویریئنٹ جےاین ون گزشتہ کوویڈ 19جیسا طاقتورنہیں، ترجمان کے مطابق جے این ون ویریئنٹ سےمتعلق محکمہ صحت الرٹ ہے۔

دوسری جانب کراچی پہنچنے والے3مزید مسافروں کاریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا، قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی 21 سالہ مسافر اور مہمند ایجنسی کا رہائشی 22 سالہ مسافر جدہ سے جبکہ 22 سالہ شمالی وزیرستان کا رہائشی ابوظبی سےکراچی پہنچا تھا۔ متاثرہ مسافروں کو کوویڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!