تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے متصل 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کر دیا

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی حکومت نے کمبوڈیا کی سرحد سے متصل آٹھ اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوری طور پر مارشل لا نافذ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اقدام چنتھابوری اور ترات صوبوں کے ان علاقوں میں اٹھایا گیا ہے جو حالیہ دنوں میں سرحدی کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیر صدارت ایپیکس کمیٹی اجلاس، چہلم و یومِ آزادی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

تھائی فوج کے بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اپیچارٹ سپراسرت نے تصدیق کی کہ ’’مارشل لا اب مؤثر ہو چکا ہے۔‘‘

مارشل لا سے متاثرہ اضلاع میں صوبہ چنتھابوری کے میوانگ چنتھابوری، تھامائی، مکحم، لایم سنگ، کیانگ ہانگ میو، نایائی ایم اور کھاو کھچاکت شامل ہیں، جب کہ ترات صوبے کے ضلع کھاو سامنگ میں بھی مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں، جن میں کم از کم 9 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

مارشل لا کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز کو متاثرہ اضلاع میں امن و امان قائم رکھنے، مشتبہ عناصر کی نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے متصل 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!