آل کراچی جیولرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے آل کراچی جیولرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین قریشی کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔

پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کا اجلاس، جشنِ آزادی کی تیاریوں کا آغاز

وفد میں سیکریٹری جنرل راشد علی شاہ، نواز احمد عباسی، شجاعت حسین اور محمد زاکر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے شہر میں قیامِ امن، جرائم کے خاتمے اور عوامی تحفظ کے لیے کراچی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ وفد نے جیولرز ایسوسی ایشن کو درپیش سیکیورٹی و دیگر مسائل سے بھی ایڈیشنل آئی جی کو آگاہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

ملاقات کے اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “آل کراچی جیولرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!