وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی چارج ڈی افیئرز الزبتھ ہارسٹ کی ملاقات، ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی چارج ڈی افیئرز الزبتھ ہارسٹ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، پانی، صفائی، موسمیاتی تحفظ، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: سندھ حکومت نے سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم کر دی

ملاقات میں صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، جبکہ امریکی وفد میں قونصل جنرل اسکاٹ اربوم، ڈپٹی قونصل جنرل جے نائر، اور دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امریکہ اور یو ایس ایڈ کی جاری معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی میں امریکہ کا تعاون ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔ ملاقات میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 20,000 سے زائد اسکول سیلاب سے متاثر ہوئے، جن کی تعمیر نو اور ٹیکنالوجی سے لیس معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے امریکی تعاون درکار ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت 3,000 دیہی بستیوں کے لیے GIS پر مبنی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس سے 2.64 لاکھ گھر اور 15 لاکھ افراد سیلاب سے محفوظ رہیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے 504 اضافی فلٹریشن یونٹس، 799 واٹر اسکیمز، 444 ڈرینج سسٹمز اور 1212 فلٹریشن پلانٹس کی فوری مرمت کی ضرورت کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعلیٰ نے پسماندہ علاقوں میں بنیادی صحت مراکز، سولر انرجی، ٹیلی میڈیسن سسٹمز اور BSL-II اور BSL-III لیبز کے قیام میں بھی امریکی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے وبائی امراض کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی۔

الزبتھ ہارسٹ نے سندھ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ امریکہ سندھ کی ترقی، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت 165 ملین ڈالر سے 106 اسکولوں کی تعمیر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ نے میونسپل سروسز ڈلیوری پروگرام (MSDP) کے تحت جیکب آباد میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری اور کلائمٹ فنانسنگ پراجیکٹ پر بھی گفتگو کی۔ ساتھ ہی انہوں نے یو ایس ایڈ سے 3.501 ملین ڈالر کی باقی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی چارج ڈی افیئرز الزبتھ ہارسٹ کی ملاقات، ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!