ننکانہ صاحب کے طالبعلم ملک فیضان رضا کی کامیابی، لاہور بورڈ میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل

ننکانہ صاحب کے رہائشی طالبعلم ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

کراچی: شوہر نے بیوی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا، ملزم فرار

فیضان رضا کا تعلق شاہ کوٹ کے ایک سرکاری اسکول سے ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں فیضان نے بتایا کہ ان کے والد ایک محنت کش سبزی فروش ہیں، لیکن مالی حالات کے باوجود انہوں نے تعلیم میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی۔

فیضان کے والد نے بیٹے کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

"بچے نے خود بہت محنت کی، اور یہ ثابت کیا کہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔”

ملک فیضان رضا کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ علاقے بھر کے لیے باعثِ فخر بن گئی ہے اور یہ پیغام دے گئی ہے کہ لگن، محنت اور استقامت کے ساتھ کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ننکانہ صاحب کے طالبعلم ملک فیضان رضا کی کامیابی، لاہور بورڈ میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!