اسلام آباد کی اے ٹی سی نے عمر ایوب کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، راجہ بشارت راولپنڈی سے گرفتار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب کے خلاف گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے احتجاج سے متعلق مقدمے میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات

یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران سنایا، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار، مرتضیٰ طوری اور مرزا عاصم عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جج نے ان تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم دیا، جو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ تاہم، سینیٹر اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست، جو گزشتہ روز جمع کرائی گئی تھی، عدالت نے منظور کر لی۔ مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں سمیت 100 سے زائد کارکن گرفتار ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف خان نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں ان مقدمات کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ملزمان دور دراز علاقوں سے آئے، جن کے پاس رہائش کا بندوبست نہیں تھا۔ انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ بے گناہوں کو نہ پھنسایا جائے اور صرف اصل مجرموں کو سزا دی جائے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں لاہور اور سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالتوں نے 9 مئی 2023 کے واقعات پر پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

مئی میں اسلام آباد پولیس نے 4 اکتوبر کے احتجاج کے ایک اور مقدمے میں عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف کو بھی نامزد کیا تھا۔

ادھر لاہور کی اے ٹی سی نے رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز احمد کو مختلف مقدمات میں مفرور قرار دیا، جب کہ وفاقی دارالحکومت کے نون اور رمنا تھانوں میں بھی جھڑپوں سے متعلق مقدمات درج کیے گئے تھے۔

راجہ بشارت راولپنڈی میں گرفتار
دوسری جانب راولپنڈی میں سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو پولیس نے الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے بعد گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ بشارت کو عدالت کے باہر سے گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی لیگل ٹیم ضمانت کے کاغذات لیکر پہنچی۔

پولیس کی جانب سے ضمانتی دستاویزات کی تصدیق جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد کی اے ٹی سی نے عمر ایوب کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، راجہ بشارت راولپنڈی سے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!