کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان خان، کی امریکہ میں سابق امریکی سفارتکار اور نمائندہ خصوصی برائے یورپ رچرڈ گرینل سے ملاقات ہوئی۔
کورنگی بھٹائی آباد میں سونار کی دکان پر دن دہاڑے ڈکیتی، 20 تولے سونا اور موبائل فونز لوٹ لیے
رچرڈ گرینل نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "دوستوں کو خوش آمدید، قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔”
ملاقات کے دوران رچرڈ گرینل نے عمران خان کے بیٹوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کو مضبوط رہنا ہے، دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں، آپ اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایک اہم سفارتی اشارہ ہو سکتی ہے جو عمران خان کے بین الاقوامی حمایت یافتہ بیانیے کو تقویت دے سکتی ہے۔
