چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کی IDEF-2025 میں شرکت، ترکی و آذربائیجان سے دفاعی تعاون پر اہم ملاقاتیں

استنبول: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت میلے (IDEF-2025) میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میلہ دنیا بھر میں دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کی نمائش کے لیے اہم پلیٹ فارم تسلیم کیا جاتا ہے۔

اے این ایف کی منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کارروائیاں، 5 گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

دورانِ میلہ جنرل ساحر شمشاد نے متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں ترک وزیرِ دفاع جنرل (ر) یاسر گولر، آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر آسر اوغلو، نائب وزیر دفاع گربانوف آگیل سالم اوغلو، اور چیف آف ترک جنرل اسٹاف جنرل میٹن گورک شامل تھے۔

ان ملاقاتوں میں باہمی فوجی تعاون کو وسعت دینے، سیکیورٹی اور دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور بدلتے جغرافیائی و تکنیکی حالات کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کی قیادت نے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور اسٹریٹیجک روابط کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقاتوں کے دوران ترک اور آذری عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خدمات کو سراہا۔

One thought on “چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کی IDEF-2025 میں شرکت، ترکی و آذربائیجان سے دفاعی تعاون پر اہم ملاقاتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!