کراچی: اسٹیبلشمنٹ کے منظور نظر اور مبینہ طور پر "بادشاہ سلامت” کے تعینات کردہ ایف بی آر افسر کی جانب سے میڈیا ٹیم پر بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سی پی ایل سی ایکزیکٹو کونسل کا پہلا اجلاس، اہم فیصلے اور تقرریاں
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ سرکاری گاڑی کو روکا۔ گاڑی میں سوار ایف بی آر کے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا ٹیم کے سوالات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف ٹریفک پولیس اہلکاروں کو برا بھلا کہا بلکہ کیمرہ مین سے بدکلامی اور گالم گلوچ بھی کی۔
افسر کا کہنا تھا:
"یہ سرکاری گاڑی ہے، آپ اس کی ویڈیو نہیں بنا سکتے!”
میڈیا نمائندوں کے مطابق مذکورہ افسر نے اپنا تعارف اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر کے طور پر کروایا، لیکن سوالات پر مشتعل ہو کر صحافیوں کے ساتھ غیرمہذب رویہ اختیار کیا۔
واقعے کی شکایت ساحل تھانے میں درج کروائی گئی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جس پر صحافتی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔