ریلوے قومی اثاثہ، بغیر ٹکٹ سفر پر زیرو ٹالرنس: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اہم اجلاس

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان ریلوے کے نئے اہداف، مون سون حکمت عملی اور قومی جذبے سے سرشار اقدامات پر زور دیا گیا۔

گلشن اقبال 13ڈی میں زیر زمین پانی کی لائن پھٹ گئی، ہزاروں گیلن پانی ضائع

اجلاس میں تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس (DSs) نے آن لائن شرکت کی اور ریلوے نظام کی بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ:

"پاکستان ریلوے میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ریلوے کو جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات ضروری ہیں۔

وزیر ریلوے نے مون سون کے پیش نظر فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریلوے پلوں، پٹریوں اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا:

"مسافروں اور عملے کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین قومی فریضہ ہے۔”

ریلوے اسٹیشنز پر "ساتھ سُتھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی، تزئین و آرائش اور ویسٹ مینجمنٹ کا جدید نظام فعال کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

اجلاس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے خبردار کیا کہ:

"بنا ٹکٹ سفر کرنے اور کرانے والے دونوں جیل جائیں گے۔”

انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ہمارا قومی اثاثہ ہے اور اس کی بہتری میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ریلوے قومی اثاثہ، بغیر ٹکٹ سفر پر زیرو ٹالرنس: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!