گلشن اقبال 13ڈی میں زیر زمین پانی کی لائن پھٹ گئی، ہزاروں گیلن پانی ضائع

کراچی: گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں زیر زمین پانی کی لائن اچانک پھٹ گئی، جس کے باعث علاقے میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سی پی ایل سی ایکزیکٹو کونسل کا پہلا اجلاس، اہم فیصلے اور تقرریاں

مقامی افراد کے مطابق لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن قیمتی پانی ضائع ہو رہا ہے جو مسلسل بہہ کر سیوریج نالے میں شامل ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف پانی کا ضیاع ہو رہا ہے بلکہ گلیوں میں کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر لگنے کا بھی خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

متاثرہ رہائشیوں نے واٹر بورڈ سے فوری مرمت اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ تاحال واٹر بورڈ کی مرمتی ٹیم جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد مرمت نہ کی گئی تو نہ صرف پانی کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!