کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی ہی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
شاہ محمود قریشی کی قیادت سے متعلق بات قبل از وقت ہے، سلمان اکرم راجہ
پولیس کے مطابق واقعہ منگل کے روز پیش آیا اور مقتولین کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق قاتل باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے پر غیرت کے نام پر گولیاں چلائیں اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ مستونگ میں حالیہ غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے بعد بلوچستان میں چند روز کے دوران پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے، جو صوبے میں غیرت کے نام پر ہونے والے تشدد کے بڑھتے رجحان پر سوالیہ نشان ہے۔