ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی اے ایس ایف کے سپرد، وزارت دفاع کا فیصلہ نافذ

اسلام آباد: وزارت دفاع نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر واقع وی آئی پی لین اور لین-2 کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کے سپرد کر دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد وی آئی پی موومنٹ کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانا ہے۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ آج سے نافذ العمل ہوگا، جس کے مطابق اب وی آئی پی لین-2 پر ایئرپورٹ اتھارٹی اور نجی سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات نہیں ہوں گے۔

سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اعلیٰ شخصیات کی آمدورفت کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ وی آئی پی لین اور لین-2 سے وزراء، مشیران، اور غیر ملکی وفود کی آمدورفت ہوتی ہے۔ اس سے قبل ان لینز کی نگرانی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے تحت کی جاتی تھی۔

نیا حکم نامہ وزارت دفاع کے 9 جولائی کو کیے گئے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے اور اس پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

One thought on “ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی اے ایس ایف کے سپرد، وزارت دفاع کا فیصلہ نافذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!