کراچی: صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت دوسرا ایمبیسڈر فالو اپ سیشن گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں زیبسٹ (ZABIST) سے تعلق رکھنے والے طلباء ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔
مکلی بائی پاس پر منشیات سے بھری گاڑی فرار، پولیس موبائل کو ٹکر، دو اہلکار زخمی
اجلاس میں صوبائی محتسب سیکریٹری منصور عباس رضوی، ڈی جی نسیم الدین میرانی، رجسٹرار مسعود عشرت، اور ایڈوائزر ریحانہ جی علی میمن سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔
محمد سہیل راجپوت نے طلباء ایمبیسڈرز سے ان کے تجربات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ دفتر کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں کے خلاف شہریوں کو بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "جب آپ اچھا کام کرتے ہیں تو مختلف چیلنجز بھی سامنے آتے ہیں۔”
طلباء ایمبیسڈرز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب پروگرام کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز ہے، اور اس تجربے سے حاصل ہونے والی سیکھ مستقبل میں ان کی رہنمائی کرے گی۔
اجلاس کے اختتام پر صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت نے طلباء ایمبیسڈرز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔
