قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارت حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک

قلات، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم آٹھ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشنز 19 اور 21 جولائی کو قلات کے علاقے میں کیے گئے۔

گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، بابوسر ٹاپ پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد جاں بحق، درجنوں سیاح لاپتہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے "فتنہ الہندوستان” کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی میں آٹھ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

بیان کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارت حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!