کراچی (22 جولائی 2025، میڈیا سیل، واٹر کارپوریشن) — کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اینٹی تھیفٹ سیل نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔
لیاری عمارت حادثہ: ایس بی سی اے کے 8 افسران کی ضمانت منظور، عدالت کا متاثرین کو متبادل رہائش کا حکم
ترجمان کے مطابق، کارروائی پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا کے قریب کی گئی جہاں ڈینم انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے ہالیجی کنڈیوٹ سے پانی چوری کیا جا رہا تھا۔
ڈینم انٹرنیشنل کو واٹر کارپوریشن کی جانب سے ڈیڑھ انچ ڈایا کا قانونی کنکشن فراہم کیا گیا تھا، تاہم کمپنی چھ انچ کے غیر قانونی سمر پمپ کے ذریعے یومیہ ہزاروں گیلن پانی چوری کر رہی تھی۔
آپریشن میں اینٹی تھیفٹ سیل، چیف سیکیورٹی آفیسر اور واٹر کارپوریشن کا عملہ شریک تھا۔ واٹر کارپوریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمر پمپ منقطع کر دیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے عملہ متعلقہ تھانے میں موجود ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور پانی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

