ماڈل کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او انعام الہی اعوان کی بھرپور کارروائیاں

کراچی (تشکر نیوز) — ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز اور ڈی ایس پی سعود آباد کی ہدایت پر ماڈل کالونی کے نئے تعینات شدہ ایس ایچ او انعام الہی اعوان نے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

خطرناک عمارتوں پر کریک ڈاؤن، 740 عمارتوں کا نیا سروے، غیر قانونی تعمیرات پر سخت ایکشن: سعید غنی

عہدہ سنبھالتے ہی انعام الہی اعوان نے منشیات فروشوں، گٹکا و ماوا مافیا اور دیگر مجرمانہ گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی دو کارروائیوں میں پولیس نے دو گٹکا و ماوا فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خفیہ طریقے سے ممنوعہ اشیاء فروخت کر رہے تھے، جنہیں مؤثر حکمتِ عملی کے تحت دھر لیا گیا۔ برآمد شدہ گٹکا و ماوا کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او ماڈل کالونی انعام الہی اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کارروائیاں کسی دباؤ یا سفارش کے بغیر جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی یا اس میں سہولت کاری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایچ او نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع ماڈل کالونی تھانے کو دیں تاکہ علاقے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 07 21 at 3.50.36 PM

One thought on “ماڈل کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او انعام الہی اعوان کی بھرپور کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!