شاہراہِ نور جہاں پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز میں فائرنگ ایک ملزم بلاضرب گرفتار دوسرا فرار

ضلع سینٹرل کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مزاحمت کارِ سرکار ملزم کو بغیر زخمی ہوئے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پاک فوج کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن 9 ہلاک 8 گرفتار

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM، PSP) کے مطابق واقعہ شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے اندرون روڈ سخی حسن سے قلندریہ چورنگی نارتھ ناظم آباد کی طرف جانے والے راستے پر مشکوک افراد کو روکا۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو بلاضرب گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت عبیداللہ ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول، ایک ٹچ موبائل فون اور ایک پرس برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “شاہراہِ نور جہاں پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز میں فائرنگ ایک ملزم بلاضرب گرفتار دوسرا فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!