پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پشت پناہی سے چلنے والے دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج” کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک مؤثر آپریشن کیا، جس میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔
Ajrak Number Plate Zaroori | Karachi Piyasa Hai Government Chup | 30 Din 6 Bar Water Pumping Fail ?
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو مہارت سے گھیرے میں لیے رکھا اور بھرپور حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو اہم ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے، جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، جو مبینہ طور پر ملک میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد گروہ بھارت کی سرپرستی میں کام کر رہا تھا اور مقامی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے ان کے نیٹ ورک کو بڑی حد تک ناکام بنا دیا ہے۔
مقامی آبادی نے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی علاقے میں امن و استحکام کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ عوام نے دہشت گردی کے خلاف ریاستی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل امن کی بحالی تک فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی عزم سے جاری رہیں گی تاکہ ملک کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
