فاروق ستار کا سندھ حکومت پر کڑی تنقید: "اجرک کی آڑ میں کراچی کو لوٹا جا رہا ہے”

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کو لوٹ مار قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اجرک کی آڑ میں شہریوں سے پیسے بٹورنے کا نیا دھندا شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈونگہ گلی میں نواز شریف اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، سیاسی و آئینی امور پر تفصیلی مشاورت

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء اور ان کے بچے فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں، جبکہ اندرونِ سندھ میں اکثر گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ کے گھومتی ہیں، لیکن کراچی کے عوام پر کڑی پابندیاں لگا کر ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا طرز حکمرانی انتہائی آمرانہ اور بدترین ہو چکا ہے، ایم کیو ایم نے بہتری کے لیے طویل صبر کیا، مگر اب عوامی ردعمل قریب ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر احتجاج کا راستہ نہ اپنایا گیا تو عوام خود اپنا راستہ نکال لیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے لیاری میں حال ہی میں گرنے والی مخدوش عمارت کے معاملے پر بھی سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) پر الزامات ڈال کر اصل ذمہ داریوں سے فرار اختیار کیا جا رہا ہے۔ مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنا وزیر بلدیات کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وزیر بلدیات سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخدوش عمارتوں کے کیسز میں وزیر بلدیات کو ایف آئی آر میں شامل کیا جائے۔ فاروق ستار نے سیہون کے افسران کی کراچی میں تعیناتی کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات شہری و دیہی آبادی کے درمیان فاصلے اور نفرت بڑھا رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!