ڈونگہ گلی میں نواز شریف اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، سیاسی و آئینی امور پر تفصیلی مشاورت

ڈونگہ گلی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی، آئینی اور انتظامی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے آئینی ترمیمی بل، مجوزہ آئینی پیکج، اور نئے چیئرمین الیکشن کمیشن کے تقرر سے متعلق امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی قائد کو مجوزہ آئینی ترامیم کی بعض شقوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات، اور وفاق و خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے لیے جاری روابط اور ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس موقع پر پارٹی قائد کو صوبے میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں، امن و امان کی صورتحال اور مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملکی سیاسی، انتظامی اور آئینی فیصلوں میں تمام اتحادی جماعتوں کو آن بورڈ رکھا جائے اور ان کی آراء کو مقدم سمجھا جائے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ غریب عوام کے نقصانات کا سروے کرا کے انہیں معقول مالی معاوضہ دینے کی ہدایت کی اور آئندہ سال قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور ٹھوس حکمتِ عملی ترتیب دینے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈونگہ گلی میں نواز شریف اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، سیاسی و آئینی امور پر تفصیلی مشاورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!