صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے شہزادی رائے کی ملاقات، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو

کراچی: صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے کراچی میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی معروف نمائندہ اور سٹی کونسل کی رکن شہزادی رائے نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی کو درپیش سماجی، معاشی، قانونی اور پالیسی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایف آئی اے کے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18 میں ترقی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اس موقع پر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانس جینڈر افراد کو باوقار زندگی اور مساوی حقوق فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ترقی نسواں ایسی پالیسیز مرتب کر رہا ہے جس میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی براہ راست شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ انہیں تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ جیسے بنیادی شعبوں میں برابری کے مواقع حاصل ہوں۔

شہزادی رائے نے حکومت سندھ کی پالیسیوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر افراد کی قومی دھارے میں شمولیت کے لیے نہ صرف نمائندگی بلکہ قانونی معاونت، سماجی آگاہی اور تربیتی پروگرامز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بین المحکماتی تعاون، مربوط آگاہی مہمات، اور کمیونٹی نمائندوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

One thought on “صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے شہزادی رائے کی ملاقات، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!