ایف آئی اے کے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18 میں ترقی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو اگلے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی، جس کے بعد گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ کی ڈاکو وِچھوں چانڈیو کے خاتمے پر دادو پولیس کو شاباش، پولیس کی بڑی کامیابی قرار

ترقی پانے والے افسران میں اعجاز احمد، بابر، رضوان اسلم، بلال طارق، عامر اقبال، فہد خواجہ، ہارون ملک، سائم سلطان، جواد علی، رابعہ قریشی اور عدیل عباس سمیت 26 افسران شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے اکثر افسران پہلے ہی سے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، اور باقاعدہ ترقی سے اب انہیں مستقل حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس پیش رفت کو ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18 میں ترقی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!