لامین یامل کو بارسلونا کی تاریخی نمبر 10 شرٹ مل گئی میسی کی وراثت سنبھالنے کا عزم

فٹ بال کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، جب بارسلونا کے 18 سالہ باصلاحیت ونگر لامین یامل کو کلب کی علامتی نمبر 10 جرسی سونپی گئی، جو ماضی میں لیونل میسی جیسے عظیم کھلاڑی کی پہچان رہی ہے۔
کراچی میں کانگو وائرس کا تیسرا کیس رپورٹ عید کے بعد دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں

نوجوان اسٹار نے گزشتہ سیزن میں 19 نمبر کی شرٹ پہنی تھی، جس دوران انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 18 گول اور 25 اسسٹ کیے، اور کلب کو لا لیگا، کوپا ڈیل رے، اور ہسپانوی سپر کپ میں کلین سویپ دلایا۔ بارسلونا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل تک بھی پہنچا۔

بدھ کے روز ایک خصوصی تقریب میں بارسلونا کے صدر خوان لاپورٹا نے لامین یامل کو باقاعدہ طور پر 10 نمبر کی جرسی پیش کی۔ یہ وہی نمبر ہے جو میسی، رونالڈینو اور دیگو میراڈونا جیسے عظیم کھلاڑیوں نے پہنا، اور اب اس کی وراثت یامل کے کندھوں پر منتقل ہو گئی ہے۔

یامل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"میسی نے 10 نمبر کے ساتھ راہ ہموار کی، میں اپنا راستہ خود بناؤں گا۔ ہر بچہ میسی، رونالڈینو اور میراڈونا کی طرح کچھ حاصل کرنے کا خواب دیکھتا ہے… اور اب میں اس وراثت کو آگے بڑھاؤں گا۔”

یامل نے مئی میں 2031 تک بارسلونا کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی تھی، جس سے ان کی طویل مدتی وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ میسی نے کلب کے ساتھ 672 گولز کیے اور 34 ٹرافیاں جیتیں، اور وہ بارسلونا کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکورر بنے۔ ان کے جانے کے بعد نمبر 10 شرٹ آنسو فاٹی کو دی گئی، تاہم وہ اپنی کارکردگی سے کلب کو متاثر نہ کر سکے اور اب وہ AS موناکو کو قرض پر دے دیے گئے ہیں۔

یامل نے اپنے اگلے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا:

"میں نے یورپی چیمپیئن شپ جیت لی ہے، لیکن ابھی چیمپئنز لیگ اور ورلڈ کپ باقی ہیں… یہ اب میرے اگلے مقاصد ہیں۔”

بارسلونا کے شائقین اب یامل سے اسی تسلسل اور عظمت کی امید رکھتے ہیں، جو اس نمبر کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

One thought on “لامین یامل کو بارسلونا کی تاریخی نمبر 10 شرٹ مل گئی میسی کی وراثت سنبھالنے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!