جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام — تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر، انصاف اللہ پر چھوڑ دیا

کراچی: پاکستان کی سینئر اینکر پرسن اور صحافی جیسمین منظور نے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی زخمی حالت کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان کی آنکھ پر شدید سوجن دیکھی جا سکتی ہے۔

تعلقہ کھپرو میں 372 سیلاب متاثرہ خواتین کو گھروں کی اسناد کی تقسیم — شازیہ مری کا کہنا ہے: سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وژن کے تحت ہر متاثرہ خاندان کو باعزت چھت فراہم کر رہی ہے

جیسمین نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے لکھا:

"یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے۔ میری زندگی ایک پُرتشدد آدمی نے تباہ کردی، اور اب میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں۔”

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر کی حمایت کر رہے ہیں۔

"یہ ان سب کے لیے ہے جنہوں نے ایک مجرم کی طرف داری کی۔ یہ میرے سابق شوہر کا دیا ہوا تحفہ ہے۔”

اپنے پیغامات میں جیسمین منظور نے اس تلخ تجربے کے ذریعے گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا:

"یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ گھر محفوظ ہونے کے باوجود دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ سب سے خطرناک وہ لوگ ہیں جن پر آپ آنکھیں بند کر کے بھروسہ کرتے ہیں۔”

سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹس وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد نے جیسمین منظور کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گھریلو تشدد کے خلاف سخت آواز بلند کی ہے۔

جیسمین کی جانب سے ابھی تک قانونی کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ان کی بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس جدوجہد کو خاموشی سے سہنے کے بجائے سامنے لاکر معاشرتی شعور اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!