کراچی (پریس ریلیز): پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کا تعارفی اجلاس آج 16 جولائی 2025 بروز بدھ، پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں صدر خواتین ونگ کراچی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں کراچی ڈویژن سمیت تمام اضلاع کی سطح پر خواتین ونگ کی نو منتخب نمائندوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ فریال تالپور کا خصوصی پیغام اجلاس میں پڑھ کر سنایا، جس میں نو منتخب نمائندوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور کراچی کی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی شامل تھی۔
ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا:
"کراچی ڈویژن اور تمام اضلاع کی منتخب خواتین نمائندے پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہم سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور صاحبہ کے ویژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔”
جنرل سیکریٹری شاہینہ شیر علی نے کہا کہ پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام یونین کونسل کی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری وومن ونگ کراچی سیدہ تحسین عابدی نے میڈیا نمائندوں اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

