ایم کیو ایم کے بیانات لاعلمی پر مبنی ہوتے ہیں، ہر معاملے میں نفرت اور تعصب نہ پھیلائیں — سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر): وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بدھ کے روز ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ان کے بیشتر بیانات کم علمی کا نتیجہ ہوتے ہیں، ان کو کچھ علم نہیں ہوتا اور بیان دے دیتے ہیں۔”

کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف

انہوں نے کہا کہ سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SDA) سے جن 38 افسران و ملازمین کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) میں بھیجا گیا ہے، ان میں سے کسی کو بھی کراچی میں تعینات نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی حدود میں ہی فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کے کسی ملازم کا حق متاثر نہیں ہو رہا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ SBCA دراصل وہی ادارہ ہے جو پہلے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نام سے تھا، بعد میں اسے پورے صوبے میں وسعت دے کر SBCA بنایا گیا۔ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے بلڈنگ کنٹرول سیکشنز ختم کر دیے گئے تھے اور یہ ذمہ داری SBCA کو دے دی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ SDA کئی بار یہ مطالبہ کرتا رہا کہ بلڈنگ کنٹرول سے متعلقہ ملازمین کو SBCA میں ضم کیا جائے کیونکہ SDA میں اب یہ شعبہ موجود ہی نہیں رہا۔ حالیہ گورننگ باڈی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان ملازمین کو SDA کی حدود میں ہی SBCA کے تحت تعینات کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا:

"خدارا! ہر معاملے میں نفرت، تعصب اور زہر افشانی سے گریز کریں۔ کبھی شہری و دیہی، کبھی مقامی و غیر مقامی کا بیانیہ درست نہیں، ہم سب پاکستانی اور سندھ کے شہری ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کے کسی بھی صوبے کا شہری یہاں رہ سکتا ہے، کاروبار کر سکتا ہے، انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے تو سندھ کے لوگوں پر پابندیاں لگانا مناسب نہیں۔ اس قسم کی سوچ سے نفرتیں جنم لیتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ شاید نمبر پلیٹ کے معاملے پر حقائق سے لاعلم ہیں، کیونکہ جو نئی نمبر پلیٹس متعارف کرائی جا رہی ہیں وہ کلچر نمبر پلیٹس نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہیں، جو دنیا بھر میں رائج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان نمبر پلیٹس کا مقصد:

  • جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ،

  • جرائم کی روک تھام،

  • چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی
    جیسے اہم معاملات کو مؤثر بنانا ہے۔

سعید غنی نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص گاڑی یا موٹر سائیکل 10 سال تک اپنے نام پر ٹرانسفر نہ کرے اور وہ گاڑی کسی واردات میں استعمال ہو جائے تو ذمہ داری پرانے مالک پر آ جاتی ہے، جو کہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا تو یہی لوگ جدید نظام کی مخالفت کرنے لگے، حالانکہ ان ٹیکنالوجیز کا مقصد شہریوں کا تحفظ ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایم کیو ایم کے بیانات لاعلمی پر مبنی ہوتے ہیں، ہر معاملے میں نفرت اور تعصب نہ پھیلائیں — سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!