پیرآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزم گرفتار، ماضی میں 8 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر): ویسٹ زون پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزم احمد ولد امتیاز کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر قصبہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

سندھ میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی و بحالی کے لیے سروے کا فیصلہ، سعید غنی کی زیر صدارت اہم اجلاس

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کے 8 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

  1. مقدمہ نمبر 303/2020: دفعہ 380/457/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ اورنگی

  2. مقدمہ نمبر 973/2021: دفعہ 6/9-B نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ پیرآباد

  3. مقدمہ نمبر 771/2022: دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ، تھانہ اورنگی

  4. مقدمہ نمبر 748/2022: دفعہ 147/353/186/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ اورنگی

  5. مقدمہ نمبر 327/2023: دفعہ 4/5/8 سندھ گٹکا ایکٹ، تھانہ مومن آباد

  6. مقدمہ نمبر 69/2024: دفعہ 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ اورنگی

  7. مقدمہ نمبر 338/2024: دفعہ 395 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ اورنگی

  8. مقدمہ نمبر 158/2025: دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ، تھانہ اورنگی

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!