پولیس اہلکار بھی قانون کے پابند، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کا حکم

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان ہدایات کے تحت تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ذریعے پولیس ملازمین کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا سختی سے پابند بنائیں۔

مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل نکلا

ترجمان کے مطابق جعلی یا غیر نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال، ہیلمٹ نہ پہننا اور دیگر خلاف ورزیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ایڈیشنل آئی جی نے واضح کیا کہ جو پولیس اہلکار ان قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اسی وقت ممکن ہے جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار خود قانون کی مکمل پاسداری کا مظاہرہ کریں۔ تمام افسران کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی مؤثر نگرانی کریں اور ان احکامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر رکن قانون کا پابند ہے اور عوام میں اعتماد اسی وقت بحال ہو سکتا ہے جب پولیس اہلکار عملی طور پر نظم و ضبط اور قانون پسندی کا مظاہرہ کریں۔

One thought on “پولیس اہلکار بھی قانون کے پابند، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!