اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن: 186 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد / کراچی / لاہور / پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 186.280 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں، جن کی عالمی منڈی میں مالیت 7 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہاکس بے روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اہم کارروائیاں درج ذیل ہیں:

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی: لاہور سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے 4.3 کلوگرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی۔

  • لاہور: کوریئر آفس سے کرغستان بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 380 گرام آئس برآمد کی گئی۔

  • اسلام آباد: فیض آباد بس ٹرمینل کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 23 کلوگرام آئس اور ایک کلو مشکوک مواد برآمد ہوا۔

  • پشاور (رنگ روڈ): دو مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان سے 19.2 کلوگرام چرس اور دو موٹر سائیکل سواروں سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

  • پشاور (رنگ روڈ): ایک اور کارروائی میں ایک ملزم کے بیگ سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

  • کراچی (ہاکس بے روڈ): ایک کمپنی کے گودام میں موجود 2 کنٹینرز میں چھپائی گئی مشینری کے اندر سے 105 کلوگرام آئس اور 20 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

One thought on “اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن: 186 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!