ہمایوں سعید کا عمر سے متعلق تنقید پر دوٹوک جواب ڈھیٹ بن گیا ہوں

معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ایک حالیہ ٹاک شو میں شرکت کے دوران اپنے فلمی کیریئر، تنقید اور ذاتی تجربات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
شامی شہر السویدا میں خونریز جھڑپوں کے بعد فوج کی پیش قدمی اسرائیلی حملوں اور امریکی موقف نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی

پروگرام میں فلم ساز ندیم بیگ بھی شریک تھے، جنہوں نے اداکاروں پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا کہ "اداکاروں اور فلم سازوں پر کام، اداکاری یا فلمی معیار پر تنقید ہونی چاہیے، نہ کہ عمر، خوبصورتی یا جسمانی ساخت پر۔”

اس موقع پر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ انہیں کیریئر کے آغاز سے ہی تنقید کا سامنا رہا ہے اور وہ اب اس کے عادی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "لوگوں کی بے جا باتیں سن سن کر لگتا ہے کہ بندہ آخرکار ڈھیٹ ہی بن جائے گا۔”

اداکار نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم انتہا کے بعد سے ہی انہیں عمر سے متعلق طعنے دیے گئے، حالانکہ اس وقت وہ کافی نوجوان تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فلم میں انہوں نے ایک کالج کے طالب علم کا کردار نبھایا، لیکن ایک میگزین میں مضمون لکھا گیا کہ "ہمایوں سعید زائد العمر نظر آتے ہیں۔”

ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا:

"میرے جسمانی خدوخال ہی کچھ ایسے ہیں کہ میں نوجوانی میں بھی مردوں کی طرح دکھائی دیتا تھا۔”

ان کی بات پر ندیم بیگ نے بھی مزاحیہ انداز میں تائید کی کہ ہمایوں بچپن میں بھی بڑے مردوں جیسے نظر آتے تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خاص طور پر ہمایوں کو عمر کے باوجود رومانوی ہیرو بننے پر نشانہ بنایا گیا، جب کہ ماہرہ خان کو بھی عمر رسیدہ رومانوی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے گئے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ہمایوں سعید کا عمر سے متعلق تنقید پر دوٹوک جواب ڈھیٹ بن گیا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!