لندن/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ ان کے والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں اہل خانہ کے ساتھ سکون سے گزاریں، لیکن انہوں نے اندھیرے قید خانے میں رہنے کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یہ قربانی پاکستان اور قوم کے لیے ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل: تیموریہ پولیس کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ملزمان گرفتار
قاسم خان نے یہ جذباتی بیان اس وقت دیا جب وہ اپنے والد کی رہائی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے کہا:
"ہمارے والد نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت پاکستان میں گزارا، ہم سے دور۔ یہ ان کی مجبوری نہیں تھی بلکہ ان کا ارادہ تھا کہ وہ ایک کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کریں۔ وہ روزانہ ہمارے ساتھ موجود نہ سہی، لیکن پاکستان کے لیے وہ ہر لمحہ ایک رہنما بن کر کھڑے رہے۔”
قاسم خان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو شفاف اسپتال، معیاری جامعات اور انصاف کی تحریک دی۔
"انہیں پیشکش کی گئی کہ وہ ہمارے ساتھ انگلینڈ میں سکون سے زندگی گزاریں، پارک میں چہل قدمی کریں، کرکٹ کھیلیں، لیکن انہوں نے قید کی زندگی کو ترجیح دی۔ یہ فیصلہ انہوں نے اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کیا۔ ان کی اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں۔”
یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عمران خان جیل میں قید ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت قانونی، سیاسی اور عوامی محاذ پر ان کی رہائی کے لیے سرگرم ہے۔
سیاسی مبصرین قاسم خان کے اس بیان کو عمران خان کے بیانیے کی بین الاقوامی توسیع اور نوجوان نسل میں ہمدردی بیدار کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
