کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس آئی یو / سی آئی اے پولیس نے سپر مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد عرف چھوٹا کے نام سے ہوئی ہے۔
حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ، شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب؛ 220 فیڈر ٹرپ، شہری مشکلات کا شکار
شعیب میمن نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول برآمد کیا گیا ہے، جو وہ وارداتوں میں استعمال کرتا رہا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے شہر بھر میں متعدد لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ اسد عرف چھوٹا کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور اس گروہ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔