سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات، پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و توانائی سندھ شرجیل انعام میمن سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف صحافی اور سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس نے کی، جبکہ وفد میں لالا اسد پٹھان، طاہر حسن خان اور دیگر سینئر صحافی شامل تھے۔

شاہراہِ بھٹو کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت؛ دسمبر تک کاٹھور تک کھولنے کا اعلان، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

صحافیوں کے وفد نے سینئر وزیر کو کے یو جے کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دی، جو کہ خالق دینا ہال کراچی میں تین روز تک جاری رہیں گی۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر کے یو جے کو مبارکباد دی اور سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ "صحافت اور جمہوریت ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ آزاد صحافت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔”

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور حکومت سندھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔

انہوں نے وفد کو سندھ میں جاری صحت، ٹرانسپورٹ، توانائی اور ہاؤسنگ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔

وفد نے سندھ حکومت کے ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبے عوامی ریلیف میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!