عربین سی میں پاک بحریہ، میری ٹائم ایجنسی اور نارکوٹکس وِنگ کا مشترکہ آپریشن؛ اربوں کی منشیات برآمد

کراچی (پیر، 14 جولائی 2025): پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA)، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) اور محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول (نارکوٹکس کنٹرول وِنگ سندھ) نے عربین سی میں ایک کامیاب مشترکہ میری ٹائم اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 40 افسران کی شمولیت

آپریشن کے دوران ایک مشکوک غیر ریاستی کشتی کو روک کر اس کی مکمل تلاشی لی گئی، جس سے 500 کلوگرام سے زائد چرس اور کرسٹل آئس (میٹھ ایمفیٹامین) برآمد کی گئی۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں غیر قانونی طور پر چھپائی گئی شراب بھی برآمد کی گئی، جو ترسیل کے لیے تیار تھی۔

ترجمان کے مطابق، برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد ہے، جو اسمگلنگ نیٹ ورکس کے لیے بڑا دھچکہ تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ان اداروں کے درمیان بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ، حقیقی وقت میں کوآرڈینیشن اور باہمی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔

ضبط شدہ منشیات اور شراب کو قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی نہ صرف پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کا مظہر ہے بلکہ ملکی سلامتی اور منشیات کے خلاف جنگ میں ادارہ جاتی یکجہتی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 14 at 6.43.09 PM

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!