کورنگی کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کیے جائیں، سی او او واٹر کارپوریشن کی ہدایت

کراچی: (اسٹاف رپورٹر) سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق اعوان نے ملاقات کی، جس میں کورنگی میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے حوالے سے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابراہیم حیدری میں پولیس کی کامیاب کارروائی، خطرناک گٹکا ماوا فروش گرفتار

ملاقات کے دوران واٹر کارپوریشن کے تمام چیف انجینئرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ رکن اسمبلی محمد فاروق اعوان نے اپنے حلقے میں پانی و سیوریج سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات پر بریفنگ دی اور ان کے مستقل حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

سی او او واٹر کارپوریشن نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کورنگی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے، اور عملی اقدامات میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور عوامی مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کا فوری حل افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جا سکیں۔

WhatsApp Image 2025 07 14 at 5.29.28 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 14 at 5.29.29 PM

58 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کیے جائیں، سی او او واٹر کارپوریشن کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!