کراچی کے علاقے آرٹلری میدان میں پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی ساؤتھ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ آرٹلری میدان کی قیادت میں انجام دی گئی۔
اتحاد ٹاؤن پولیس کی بڑی کامیابی: خواتین کو بلیک میل کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت سید عمیر علی ولد سید شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے کوکین سے بھرے تین پلاسٹک کے ڈبے برآمد ہوئے، جن کا مجموعی وزن 18 گرام ہے۔
پولیس نے برآمد شدہ نشہ آور مواد کے علاوہ ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل (نمبر: AWS-2203، میکر: روڈ پرنس، رنگ: سرخ) بھی تحویل میں لے لی ہے، جسے دفعہ 550 کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 165/2025 بجرم دفعات 9(i) اور 7(a) انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اور معاشرے کو نشہ آور مواد سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
