فیکٹ چیکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، جھوٹی خبروں سے معیشت، معاشرہ اور ساکھ متاثر ہو رہی ہے: سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر): فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) اور پاکستان ڈیجیٹل میڈیا فورم (PDMF) کے اشتراک سے "فیکٹ چیکنگ اِن ڈیجیٹل ایرا” کے موضوع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد فیڈریشن ہاؤس کراچی میں کیا گیا، جس میں مقررین نے زور دیا کہ جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا معاشرے، معیشت اور ملکی ساکھ کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، جن کی روک تھام کے لیے حکومت، میڈیا اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

بھارت کا میانمار میں ڈرون حملہ، الفا تنظیم کے 23 افراد ہلاک، نئی دہلی کی تردید

سیمینار کی مہمانِ خصوصی اور ترجمان حکومتِ سندھ سیدہ تحسین عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اسلام نے چودہ سو سال قبل فیکٹ چیکنگ (تصدیق) کا واضح معیار دے دیا تھا کہ جو بات قرآن سے متصادم ہو وہ درست نہیں ہو سکتی”۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے صحافیوں، نوجوانوں اور عوام کی تربیت ضروری ہے۔

معروف صحافی و تجزیہ کار ندیم رضا، ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ امبر رحیم شمسی اور سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف نے اس موقع پر کہا کہ جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ سے نہ صرف عوامی شعور کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے ملکی معیشت، صحافت اور بین الاقوامی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔

مقررین نے تجویز دی کہ میڈیا اداروں کو چاہیئے کہ تحقیقاتی شعبے قائم کریں جو خبروں کی تصدیق کر کے انہیں نشر کریں۔ ساتھ ہی عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی خبر کی تصدیق کے بغیر اسے آگے نہ بڑھائیں اور نوجوان طبقہ خود بھی سیلف اسسمنٹ کے عمل کو اپنائے۔

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ "جھوٹی خبروں سے کاروباری ماحول کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ میڈیا کو چاہیئے کہ پرائم ٹائم میں کاروباری طبقے کی آواز کو جگہ دے تاکہ ملکی مصنوعات کی ساکھ عالمی سطح پر بہتر ہو سکے اور ایکسپورٹس میں اضافہ ممکن ہو”۔

پاکستان ڈیجیٹل میڈیا فورم کے بانی و صدر کامران چوہان نے کہا کہ "سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے مگر کچھ عناصر اسے اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ جھوٹی اور بےبنیاد خبروں سے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، جنہیں فیکٹ چیکنگ کے بغیر آگے پھیلایا جا رہا ہے”۔ انہوں نے بتایا کہ PDMF ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ اس مسئلے پر شعور بیدار کیا جا سکے۔

سیمینار میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی امان پراچہ، وائس آف بزنس کمیونٹی کے چیئرمین شوکت جیلانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!