زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کا گینگ گرفتار

کراچی: ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی کی سپرویزن میں تصویر محل چوکی انچارج ملک امیر عبداللہ کی قیادت میں منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف دو اہم کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بڑا قدم، ایس بی سی اے سے غیر قانونی تعمیرات کا مکمل ریکارڈ طلب

پہلی کارروائی میں خفیہ اطلاع پر تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد طیب ولد سید قاسم، عبدالمنان ولد ممتاز، اور محمد یونس ولد محمد سلیم شامل ہیں، جو علاقے میں چوری چھپے منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ تینوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

دوسری کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور رات کے وقت دوکانوں کے شٹر توڑ کر چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان ولد وکیل احمد، محمد شاہد ولد محمد مشتاق، شفیق ولد عالم، حفیظ ولد نورسلام، اور نور محمد ولد ابو قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار گینگ مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور انہوں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کا گینگ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!