کراچی: رینجرز اور پولیس کا منشیات فروشوں و گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ یہ آپریشن خفیہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر خلجی گوٹھ، محمدی کالونی، گلبرگ ٹاؤن اور گودھرا کے علاقوں میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورۂ بحرین، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گٹکا، ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں ولی عرف چیف، ریحان خان، فیروز خان، محمد عامر، محمد حمزہ، جمشید احمد، بابر اور سلمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا، چھالیہ، حشیش، 6 عدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق یہ ملزمان ملحقہ علاقوں میں گٹکا اور منشیات کی فروخت میں سرگرم تھے جبکہ ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں پہلے سے کئی مقدمات بھی درج ہیں۔

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ منشیات، گٹکا/ماوا اور دیگر مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رینجرز اور پولیس کا منشیات فروشوں و گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!