قومی اسمبلی کمیٹی برائے ریلویز مظفرگڑھ کی اراضی ریلوے کو واپس دینے کا حکم حیدرآباد اسٹیشن پر کام شروع کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ریلوے زمینوں، اسٹیشنز کی حالت، رابطہ ایپ، اور ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔
غزہ میں خوراک کے حصول کی کوشش پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ نے 798 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی

اجلاس میں کمشنر ڈی جی خان نے کمیٹی کو مظفرگڑھ میں ریلوے کی زمین کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے استفسار کیا:

"یہ زمین کس کی ہے؟”

کمشنر ڈی جی خان نے جواب دیا کہ زمین کاغذات میں وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔ اس پر رکن کمیٹی جمشید دستی نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو جھوٹی رپورٹ دینے پر کمشنر کے خلاف تحریک استحقاق بنتی ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا کہ:

"ہائی کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرتے ہوئے زمین ریلوے کو واپس کی جائے اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔”

کمشنر کا مؤقف تھا کہ معاملہ بورڈ آف ریونیو نے ٹیک اپ کر رکھا ہے، جس پر کمیٹی چیئرمین نے اسے آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا۔

حیدرآباد اسٹیشن پر فوری اقدامات کا اعلان

اجلاس میں ریلوے اسٹیشنز پر پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پر بھی بریفنگ دی گئی۔ رکن کمیٹی وسیم حسین نے بتایا کہ حیدرآباد اسٹیشن کی حالت انتہائی خراب ہے۔

وفاقی وزیر نے جواب دیا:

"کل سے ہی حیدرآباد اسٹیشن پر کام کا آغاز کروا دیتے ہیں۔”

ٹرین میں میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال

رکن نزہت صادق کے سوال پر ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں میں فرسٹ ایڈ کی سہولت موجود ہے اور بڑے اسٹیشنز پر ڈاکٹر اور اسپتال کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

رابطہ ایپ اور ڈیجیٹلائزیشن

اجلاس میں ریلوے کی رابطہ ایپ کی کارکردگی اور ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈا بھی زیر بحث آیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ رابطہ ایپ پہلے مؤثر نہیں تھی، اب نئی آئی ٹی ٹیم کو 15 جولائی تک ایپ مکمل فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اور ایم پی اسکیل پر افسران کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔

گیسٹ ہاؤسز کی آؤٹ سورسنگ

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ریلوے کے تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات جاری کر دیے گئے ہیں اور معروف فرمز سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!